Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مودی کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا ورنہ 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے، بلاول بھٹو

Share It:



کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھو دریا کا پانی روکنا چاہتا ہے، مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو ماننا پڑے گا ورنہ ان سے 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جب کینال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، بھارت نے سفارتی سطح پر بھی عبرتناک شکستہ  کھائی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو سہولت فراہم کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی  پانی فراہم کریں گے، لیاری کو پانی فراہم کرنے کا پی سی ون منظور ہوگیا ہے، وزیر اعظم سے ملاقات کریں  گے جس میں پانی میں اضافے پر بات ہوگی۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ  کراچی حیدرآباد  کے جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ جیالے دہشت گردوں کو منہ دیتے آئے ہیں، یہاں نفرت اور تقسیم کی سیاست تھی جس کے سامنے ہمارے جیالے کھڑے رہے۔ پہلی بار کراچی اور حیدرآباد میں جیالے میئر منتخب ہوئے ہیں، نفرت پھیلانے والے سیاست دانوں  کو کراچی  حیدرآباد کے عوام پہچان چکے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 20 سال بعد کراچی میں اضافی  پانی آئے گا، وعدہ کیا گیا تھا، 14 اگست  تک کام مکمل کرلیا جائے گا، دسمبر تک پرانی کینال کا مرمتی کام مکمل کرلیں گے، وفاقی حکومت سے حب ڈیم سے 200 ملین  پانی دینے کی درخواست کریں گے۔ کے فور کے کام سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول