Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے بری خبر، ایل پی جی گیس مہنگی کر دی گئی

Share It:



مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی ہے، ایل پی جی گیس مہنگی کر دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75 روپے 71 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2592 روپے تھی، تاہم نئے اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول