Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

میلبرن اسٹارز کا پاکستانی شائقین کیلئے ’ہاؤس آف رؤف‘ اسٹینڈ بنانے کا اعلان

Share It:


بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن اسٹارز نے پاکستانی شائقین کے لیے ایم سی جی میں خصوصی اسٹینڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی اسٹینڈ کو میلبر اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم ہونے والے خصوصی اسٹینڈ کو ’ہاؤس آف رؤف‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ پاکستانی شائقین اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کو کھیل سے جوڑنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے لیے حارث رؤف کو مرکزی ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

حارث رؤف 2019 سے میلبرن اسٹارز کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ اب تک ایونٹ کے 22 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی کلچر، کھانے اور موسیقی کے ذریعے ایک منفرد ماحول بنایا جائے گا، یہ کرکٹ آسٹریلیا کے ’’ملٹی کلچرل ایکشن پلان‘‘ کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ بگ بیش لیگ کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا۔ میلبرن اسٹارز 18 دسمبر کو ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول