Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نامور پاکستانی اداکار و ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کرگئے

Share It:


لالی ووڈ کے معروف ولن اور ہدایتکار شہزاد بلا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

شہزاد بلا کئی برس سے مختلف امراض میں مبتلا تھے اور دو ماہ قبل ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹنی پڑی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردوں کے ناکارہ ہونے کے باعث حالت مزید بگڑ گئی تھی۔ ان کی نماز جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سینئر اداکار شہزاد بلا نے کئی مشہور کردار ادا کیے جبکہ وہ بطور ولن اپنے کردار کیلئے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار نبھائے۔ 

شوبز شخصیات کی جانب سے شہزاد بلا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول