Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نعمان اعجاز نے خلیل الرحمٰن قمر کے سخت الفاظ کا جواب دے دیا

Share It:



کراچی:

پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے مصنف و ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر کے انکے خلاف سخت اور تندو تیز تبصرے پر اپنا جواب مودب انداز میں دے دیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نجی چینل پر کہا تھا کہ وہ نعمان اعجاز کو ذاتی طور پر ناپسند اور ان سے نفرت کرتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث شروع ہوگئی تھی۔

اس کے جواب میں نعمان اعجاز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کے اپنے خیالات ہوتے ہیں اور صرف خلیل الرحمٰن قمر ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔

نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ وہ ایک پبلک فگر ہیں عوامی اثاثہ نہیں، اس لیے ان کی ذاتی زندگی اور خاندان پر نامناسب رائے دینے سے گریز ہونا چاہیئے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے لیکن احترام کے دائرے میں رہنا ضروری ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول