Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نوشین علی سردار کا انکشاف؛ مذہب کی بنیاد پر رشتہ کروانے سے انکار کیا گیا

Share It:


بھارت کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ اور ماڈل نوشین علی سردار نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ملک ہونے کے دعوے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

ممبئی میں پیدا ہونے والی 43 سالہ اداکارہ نوشین ولی نے یوٹیوبر سدھارتھ کنن کے شو میں بتایا کہ کورونا کے دوران انھوں نے شریکِ حیات کی تلاش کے لیے معروف میچ میکر سیما ٹپاریہ سے رجوع کیا تھا۔

ادکارہ نوشین علی نے انکشاف کیا کہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے سیما ٹپاریہ نے رشتہ کروانے سے صاف انکار کر دیا۔

نوشین علی کہا ہے کہ بھارت جیسے متنوع ملک میں آج بھی مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔

اداکارہ نوشین نے بتایا کہ میں نے سیما کو یقین دلایا تھا، کسی بھی کیتھولک، سکھ یا پنجابی فیملی میں شادی کے لیے راضی ہوں۔

اداکارہ کے بقول اس پر مجھے یہ جواب ملا کہ ہم آپ کے لیے رشتہ تلاش نہیں کرسکتے کیونکہ آپ مسلمان ہیں۔

نوشین نے کہا کہ یہ رویہ اس وقت اور بھی حیران کن لگا جب کہ خود سیما ٹپاریہ کے گھرانے کا پس منظر یہ ہے کہ ان کے والد پنجابی اور والدہ ایرانی ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول