Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا، جس میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، 24 گھنٹے میں انکوائری کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی صورت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی اور اس موقع پر سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔

وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ پولیس اب کسی پریس کلب میں داخلے سے قبل انتظامیہ سے اجازت لے گی۔

صحافیوں کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور سفارش کی ہے کہ وزارت داخلہ، اطلاعات اور پریس کلب کے نمائندوں پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائے جائے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں نوٹیفکیشن جاری کرے اور 4 روز میں رپورٹ پیش کرے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں پریس کلبز کے تحفظ کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا ہے کہ پریس کلبز اور صحافتی اداروں کے تحفظ کے لیے وزارت داخلہ سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہار تشویش کیا کہ چار سال بعد بھی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن فعال نہ ہو سکا لہٰذا دو ہفتے میں کمیشن مکمل کر کے ایکٹ کو فعال بنایا جائے۔

نیشنل پریس کلب کی کمیٹی نے کہا کہ پریس کلبز اور یونینز کے تقدس کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ سے متفقہ قرارداد منظور کی جائے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر سے رابطوں کی یقین دہانی کروائی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول