[ad_1]
نیٹو چیف مارک رُٹے نے صحافیوں سے گفتگو میں روانی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہہ گئے تھے لیکن اب اس کی دلچسپ توجیہہ پیش کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں پُل باندھتے ہوئے نیٹو چیف نے انھیں عالمی مسیحا کا درجہ دیدیا تھا۔
نیٹو چیف نے صدر ٹرمپ کی یہ تعریفیں ایران جنگ کے تناظر میں کی تھیں جب امریکی فضائیہ نے تہران کے جوہری مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے بارے میں کرخت لہجہ اختیار کرنے پر نیٹو چیف نے کہا تھا کہ کبھی کبھی ڈیڈی کو سخت زبان بھی استعمال کرنا پڑ جاتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے لفظ ’ڈیڈی‘ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر نیٹو چیف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور میمز بھی بنی تھیں۔
جس پر انھیں وضاحت دینا پڑ گئی۔ نیٹو چیف نے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ان کا وہ مطلب نہیں تھا جو بتایا اور سمجھا جا رہا ہے۔
نیٹو چیف مارک رٹے نے کہا کہ ڈیڈی کا لفظ میں نے ٹرمپ کے لیے نہیں بلکہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا تھا جسے امریکی صدر سے بلا وجہ جوڑا جا رہا ہے۔
[ad_2]
Source link