Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیر اعلی مریم نواز کا عوام دوست پولیس کا ویژن، پنجاب پولیس تحفظ منزل اینڈ فوسٹر ہوم کی اہم کامیابی

Share It:


ترجمان پنجاب پولیس  نے کہا ہے کہ  گھریلو رنجش کی بنا پر نواب شاہ سے صوبہ پنجاب بھاگ آنے والی سندھی فیملی کو تحفظ فراہم، گھر والوں سے ملوا دیا، نواب شاہ سندھ کا خاندان گھریلو تشدد، باہمی رنجش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو کر لاہور منتقل ہوا۔

ترجمان پنجاب پولیس  نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز داتا دربار نے جوان سال بچیوں کو ریسکیو کرکے دربدر ہونےسے بچایا، سندھ سے آئی خواتین کو پنجاب پولیس تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں پناہ فراہم کی گئی، تحفظ منزل فوسٹر ہوم کی ٹیم نے خاتون کے لواحقین اور شوہر کو ڈھونڈ کر میاں بیوی کی کونسلنگ کی۔

ترجمان پنجاب پولیس  نے کہا کہ ڈائریکٹر تحفظ منزل مائدہ رضا نے فیملیز کے درمیان ناچاقی ختم کروا کر خواتین اور بچوں کو بحفاظت گھر روانہ کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ پنجاب پولیس کا فلیگ شپ پراجیکٹ تحفظ منزل فوسٹر ہوم گھر سے بھاگے، گمشدہ بچوں و خواتین کو تحفظ فراہم کر رہا ہے،  تحفظ منزل فوسٹر ہوم گھر سے بھاگے، گمشدہ بچوں خواتین کی دیکھ بھال، تعلیم تربیت سے انہیں مفید شہری بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول