Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیر تجارت کی ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل سے ملاقات، مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال

Share It:


وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل وائی بی توان گووبند سنگھ دیو سے کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر تجارت اور ملائیشیائی وزیر برائے ڈیجیٹل نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت اور جی فائیو انفراسٹرکچر جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس (پاشا) اور نیشنل ٹیک ایسوسی ایشن آف ملائیشیا (پی آئی کے او ایم) کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے دوران ہونے والے ایم او یو پر دستخط پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ڈیجیٹل روابط کو نمایاں طور پر مضبوط اور گہرا کریں گے۔

دونوں وزراء نے مشترکہ طور پر ٹیک کنیکٹ کانفرنس کا افتتاح بھی کیا اور ملائیشیا اور پاکستان کی سرکردہ اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے شرکا سے کلیدی خطابات بھی کیے۔

اس تقریب میں ایم ڈی ای سی، سائبر ویو، ملائیشیا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن، پی آئی کے او ایم جیسی ممتاز تنظیموں کے ساتھ ساتھ اے ڈبلیو ایس اور اوریکل کے نمائندے بھی شریک تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول