Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیر داخلہ کا موبائل ڈیٹا لیک اور فروخت ہونے کی خبر کا سخت نوٹس

Share It:


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکسپریس نیوز کی جانب سے نشر کردہ موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے این سی سی آئی اے کو ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کی جانب سے خبر نشر کی گئی کہ انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ترجمان پی ٹی اے تک تمام شخصیات کی سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز نے ایک سال قبل بھی اس حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر پی ٹی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسی تمام ویب سائٹس کو پاکستان میں بند کردیا گیا ہے تاہم ایک بار پھر مختلف ویب سائٹس پر یہ ڈیٹا فروخت کیلیے دستیاب ہے۔

وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے خبر کا فوری  نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو ہدایات جاری کیں اور تحقیقات کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق نیشنل  سائبر  کرائم  انویسٹی  گیشن  ایجنسی کی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے، یہ  ٹیم  ڈیٹا  لیکج کے معاملے  کی ہر پہلو  سے  تحقیقات  کرے گی جبکہ اس میں ملوث عناصر کا تعین کر کے فوری کارروائی کرے گی۔

ترجمان کے مطابق تحقیقاتی  ٹیم  14 روز میں  اپنی  رپورٹ  پیش  کرے گی۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول