وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کے دوران اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔
وزیراعظم ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کو قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ انہوں نے قطر کی جانب سے سمٹ بلانے کے اقدام کو بھی سراہا۔
امیرِ قطر نے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، جبکہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں قطر کے ساتھ ہے اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔



