Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وقت نے ثابت کیا پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، تعلق ہر چیلنج کےباوجود مضبوطی سے قائم ہے، عطاتارڑ

Share It:


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے اور وقت کے ساتھ یہ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔

چائنہ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام "پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر 2025 کے لیے عطیات” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین پاکستان کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے جس کے لیے چین کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اطلاعات نے عوامی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے اور ملک کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں ہوتا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب کبھی پاکستان کو کسی بھی قدرتی آفت یا صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، چین نے ہمیشہ تعاون کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور یہ تعلق ہر چیلنج کے باوجود مضبوطی سے قائم ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول