Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی

Share It:


بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔

 یہ کوہلی کی ون ڈے کیریئر کی 52 ویں سنچری ہے جس کے ساتھ وہ ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

 اس سے پہلے یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریاں بنائی تھیں۔

کوہلی نے میچ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی، ابتدا میں دباؤ برداشت کیا اور بعد میں جنوبی افریقی بولرز کو مشکل میں ڈال دیا۔

یہ ان کی جنوبی افریقہ کے خلاف چھٹی سنچری بھی ہے جس کے ساتھ وہ اے بی ڈی ویلیئرز اور کوئنٹن ڈی کاک کے برابر آگئے جنہوں نے بھارت کے خلاف چھ چھ سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 32 میچوں میں 6 سنچریاں بنائیں اور ان کی اوسط 69.86 رہی۔ اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر 5 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور گیری کرسٹن 4 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

رانچی میں یہ کوہلی کی تیسری سنچری تھی جس کے بعد وہ بھارت میں کسی ایک میدان پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارتی بیٹر بھی بن گئے۔
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول