Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویرات کوہلی کی نئی لُک نے مداحوں کو حیران کردیا

Share It:


بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کردیا۔

36 سالہ کوہلی ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ اب بھی بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے آخری بار بھارت کی نمائندگی چیمپئنز ٹرافی میں کی تھی۔

بھارتی نژاد کاروباری شخصیت شاش نے لندن میں کوہلی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ویرات کوہلی نے ڈارک گرے زِپ اپ ہُوڈی، لائٹ گرے ٹی شرٹ اور ڈارک بلیو جوگرز پہن رکھے ہیں۔ شاش نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ڈونٹ نیڈ کیپشن… ود دی کنگ کوہلی‘‘۔

تاہم اس تصویر میں جس بات نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا وہ کوہلی کی داڑھی کا رنگ ہے جس میں انکے بال کافی سفید نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں کوہلی نے ایک تقریب میں انکشاف کیا تھا کہ وہ باقاعدگی سے اپنی داڑھی پر رنگ کرتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول