Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلیے پہلے ون ڈے میں 281 رنز کا ہدف

Share It:


 پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز نے 280 رنز بناتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جب کہ کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے رتھرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بناسکے اور یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 اور صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے شاندار پرفارمینس دکھاتے ہوئے 63 رنز بنائے، جب کہ حسین طلعت 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ سے قبل ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے حسن نواز کو ون ڈے ڈیبیو کیپ دی، جس پر ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

پاکستان کی ابتدائی الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل تھے۔

پاکستان اب تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے، دوسرا ون ڈے جیت کر گرین شرٹس کو سیریز اپنے نام کرنے کا موقع ملے گا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول