Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکا نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیج دیے

Share It:


واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ طیارے ڈرگ کارٹلز کے خلاف امریکی بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر خود منشیات کے ایک بڑے کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دراصل وینزویلا کا تیل ہتھیانا چاہتا ہے۔

کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کشتی میں اسمگلرز امریکا کے لیے منشیات لے جا رہے تھے، حملے میں کشتی پر سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم وینزویلا نے اس کارروائی کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول