Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرافی چاہیے تو تقریب میں آکر وصول کرلیں، محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

Share It:


بھارت ایشیا کپ کی ٹرافی نہ ملنے پر تلملانے لگا، اے سی سی کو دو خطوط ارسال کر دیے، محسن نقوی نے جواب میں 10 نومبر کو دبئی میں تقریب کے لیے کسی آفیشل اور کھلاڑی کو بھیجنے کا کہہ دیا، اس کے بعد بی سی سی آئی فی الحال پھر خاموش ہوگیا۔

ایکسپریس کے مطابق گزشتہ دنوں منعقدہ ایشیا کپ کو بھارت نے اپنی سیاست سے داغ دار کیا، ہینڈ شیک تنازع کے بعد فائنل جیت کر صدر اے سی سی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا، اسی وقت محسن نقوی نے واضح کر دیا تھا کہ اب ٹرافی دفتر سے آکر ہی وصول کرنا ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط بھیجا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایشیا کپ ہم نے جیتا ہے لہذا ٹرافی دی جائے۔

جواب میں محسن نقوی نے تحریر کیا کہ 10 نومبر کو ہم دبئی میں ایک تقریب کا اہتمام کرتے ہیں، آپ اپنے ساتھ فاتح اسکواڈ کے کسی رکن کو بھی لے آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو راجیو شکلا نے اے سی سی کو ایک اور خط ارسال کر کے ٹرافی بھیجنے کا مطالبہ دہرایا، بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ اسے کوریئر کے ذریعے ٹرافی بھیجی جائے اگر اس کا کوئی آفیشل اسے وصول کرنے دبئی گیا تو پھر سوال یہ اٹھے گا کہ پھر فائنل کے بعد ڈرامہ رچانے کی کیا ضرورت تھی،البتہ محسن نقوی بھی موقف پر قائم ہیں کہ ٹرافی لینی ہے تو اے سی سی کے دفتر آنا ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی حکام چیئرمین پی سی بی و صدر اے سی سی سے جلے بھنے بیٹھے ہیں مگر ان کا کوئی بس نہیں چل رہا، آئی سی سی اے سی سی کو ٹرافی بھیجنے کیلیے مجبور نہیں کرسکتی، اگر بھارت کو اسے لینا ہے تو 10 نومبر کو دبئی کی تقریب میں شرکت کرنا ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول