Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

Share It:


ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔

استغاثہ کے دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین نے کہا کی یہ دونوں گواہان ڈاکٹر ہیں انکی مصروفیات ہوتی ہیں۔ ملزم کے وکلاء آج ہی ان گواہان پر اپنی جراح مکمل کریں۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کے لیے ساتھ جراح مکمل نہیں کی جارہی۔ عدالت ملزم کے وکیل کو پابند کرے کہ اگلی سماعت پر جرح ہو۔ 

عدالت نے وکلاء صفائی کو اگلی سماعت میں استغاثہ کے گواہان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دوستی کرنے کی خواہش رکھنے والے ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول