Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت 

Share It:


ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں 16 سالہ ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔ ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزم کو چالان کی نقول پیش کردیں۔ 

عدالت 20 ستمبر کو ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرے گی۔ ملزم حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ 

یاد رہے کہ ملزم نے قبول کیا تھا کہ اس نے ثنا یوسف کو اس کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول