Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا و دھمکیوں کے کیس میں اہم پیشرفت

Share It:


ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا و دھمکیوں کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں نامزد ملزم حسن زاہد کو پیش کیا گیا۔

عدالت نے اغوا کے مقدمے میں پولیس کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ تاہم دھمکیاں دینے اور نقدی چھیننے کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے موبائل فون، وی 8 گاڑی اور اسلحہ برآمد کرنا باقی ہے جبکہ حسن زاہد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لانی ہے۔ پولیس کے مطابق حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں دو مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ حسن زاہد اور سامعہ حجاب کی منگنی ہو چکی ہے اور واقع کے وقت ملزم ایک ریسٹ ہاؤس میں موجود تھا اس لیے اس پر دوسرا مقدمہ بے بنیاد ہے۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ 

یاد رہے کہ ملزم حسن زاہد پر ٹک ٹاکر کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے کی کوشش کا الزام ہے





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول