Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فتح کے ساتھ آغاز اچھا شگون ہے، شان مسعود

Share It:


قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فتح کے ساتھ آغاز ہمارے لیے اچھا شگون ہے۔

لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 93 رنز سے فتح کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی اچھی رہی، کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل لائیں۔

شان مسعود نے کہا کہ ہم نے پچھلے سرکل میں غلطیاں کیں جس وجہ سے آگے نہ جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی پچ تھی کہ جس پر نئے بلے باز کے لیے سیٹ ہونا مشکل تھا۔ دونوں اننگز میں ہماری آخری وکٹیں جلدی گریں جس پر قابو پانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امام الحق نے اچھا کم بیک کیا ہے اور بڑے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی، بابر اعظم نے بھی دونوں اننگز میں اچھی بیٹنگ کی۔ عبداللہ شفیق نے دوسری اننگ میں اچھی بیٹنگ کی۔

شان مسعود نے کہا کہ شاہین کو نیا گیند نہ کروانا مشکل فیصلہ تھا لیکن بعض اوقات ایسے فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ شاہین ورلڈ کلاس بولر ہیں انہوں نے خود کہا تھا کہ میچ کو بدل دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی ریورس سوئنگ کے لیے بہترین آپشنز ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کی پچ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول