Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تیاریاں سامنے آگئیں

Share It:


عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور فٹبالر ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

امریکی میڈیا نے جوڑے کی شاندار شادی کے منصوبوں سے متعلق نئی معلومات جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اپنی 28 ملین ڈالر مالیت کے روڈ آئی لینڈ میں واقع سی سائیڈ مینشن کو شادی کے مقام کے طور پر استعمال کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جسے وہ اسٹوری بُک انداز میں تبدیل کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے لیے لاکھوں ڈالر کی لاگت سے خصوصی لینڈ اسکیپنگ اور سیکیورٹی اپ گریڈز کیے جا رہے ہیں۔ ٹیلر کی خواہش ہے کہ پورا ماحول پھولوں سے بھرا ہو۔

ابتدا میں جوڑا ایک چھوٹی نجی تقریب کا خواہشمند تھا تاہم اب وہ تقریباً 300 مہمانوں پر مشتمل ایک بڑی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ممکنہ طور پر 2026 کے اوائل یا وسط میں منعقد ہوگی۔

 

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے رواں سال اگست میں منگنی کی تھی، انکی منگنی کی انسٹاگرام پوسٹ بھی کافی وائرل ہوئی تھی جس کا کیپشن تھا: "آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔”

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول