Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاوری گرل شو میں انٹری کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیو وائرل

Share It:


سوشل میڈیا اسٹار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی دنانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر اس وقت امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب میں شریک تھیں، جہاں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے توازن بحال کرتے ہوئے خود کو گرنے سے بچا لیا۔

تقریب میں دانانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار سلکی گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس سئ قبل بھی ایک ایوارڈ شو میں دنانیر اس ہی طرح لڑکھڑا کر گِر پڑیں تھیں تب انہیں ساتھی اداکار خوشحال خان نے سہارا دیا تھا۔

 سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر مختلف ردِعمل کا اظہار کیا۔ بعض نے ان کے لباس کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوور سائز گاؤن اور ہائی ہیلز کے باعث حادثہ پیش آیا، جبکہ کچھ صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے کہ دنانیر ہمیشہ ہی گِر جاتی ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول