Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک-امریکا اقتصادی  تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت

Share It:


امریکی ریاست نیو یارک کی قانون ساز اسمبلی میں پاک امریکا اقتصادی  تعلقات کے مزید فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 پاکستانی-امریکی کمیونٹی کی شاندار خدمات کے اعتراف میں  ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے 18 مارچ 2026 کو ریاست نیویارک میں "پاکستانی-امریکن بزنس جشن  ڈے ” کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کرلی۔

 پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پائیدار اور  مضبوط اقتصادی تعلقات کے قیام کے حوالے سے موجودہ قرارداد اہم سنگ میل ہے۔

مختلف اقتصادی شعبہ جات بشمول  ریٹیل، مہمان نوازی، ٹیکنالوجی، مالیات، صحت کی دیکھ بھال اور رئیل اسٹیٹ سمیت کلیدی شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کا اعتراف کیا گیا۔ 

قرارداد کا متن تھا کہ پاکستانی کمیونٹی   دونوں ملکوں  کے مابین  اہم اقتصادی اور ثقافتی پل کے طور پر کردار ادا کر رہی ہے۔ قرارداد  میں پاکستان اور ریاست نیویارک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر مزید زور دیا گیا۔

ریاست نیو یارک کے ساتھ  پاکستان  کے  اقتصادی تعلقات میں پیش رفت سے مُتعلق رپورٹ  آئندہ سالوں میں باقاعدگی سے  نیو یارک کے گورنر اور مقننہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ 

قرارداد کی منظوری کے موقع پر سینیٹر جیسیکا راموس نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک  کی تعمیر و ترقی   اور کامیابی میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کا فعال کردار قابلِ ذکر اور ناقابل فراموش ہے۔

سفیر  پاکستان  رضوان سعید شیخ  کی جانب سے  پاک امریکا مضبوط  تعلقات خصوصا ریاست نیو یارک کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے   سینیٹر جان لیو اور اسمبلی کے رکن نادر سائیگ کے کردار کی تعریف کی۔

سفیر پاکستان کی جانب سے  امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی راشد کی کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کی مثبت پیش رفت  کو معیشت  کے میدان میں   ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جائے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول