Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کا چین میں افتتاح

Share It:



راولپنڈی:

پاک بحریہ نے چین کے شہر ووہان میں ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کامیابی کے ساتھ لانچ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی ار نے بتایا کہ آبدوز کی لانچنگ کے ساتھ ہی پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور چین میں تیار ہونے والی چاروں ہنگور کلاس آبدوزیں اب سخت سمندری آزمائشوں (سی ٹرائلز) سے گزر رہی ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں پاکستان کے حوالے کیے جانے کے لیے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، پاکستان نے چین کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کر رکھا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں جبکہ باقی چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تیار کی جائیں گی۔

پاک-چین معاہدے کے تحت تیار ہونے والی یہ جدید آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی، جو طویل فاصلے سے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اوریہ سنگ میل دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے دفاعی اور بحری تعاون کا عملی مظہر ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول