Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ: تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس  کی سطح عبور

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن  بازار حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور  اعتماد کا اظہار  کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج بدھ کے روز بھی پی ایس ایکس میں 1704 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 766 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور انڈیکس  ایک بار پھر ایک لاکھ 85 ہزار 671 پوائنٹس کی بلند  سطح پر پہنچا اور اس کے بعد  1226 پوائنٹس کی مجموعی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک مرتبہ پھر بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 288 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر کے ایس ای 100ا نڈیکس 1953 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 87 ہزار کی ریکارڈ حد بھی پار کرگیا۔

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دنوں (پیر اور منگل کو) بھی مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس  کی بلندی کے ریکارڈز قائم ہوئے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول