Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلند پرواز جاری؛ انڈیکس آج بھی نئی تاریخ ساز سطح پر

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس مسلسل نئی بلند ترین سطحیں عبور کررہا ہے۔

منگل کے روز بازار حصص میں 399 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچا اور کچھ ہی دیر بعد 533 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 621 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔

گزشتہ روز پیر کو بھی بازارِ حصص میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت کاروباری رحجانات کے باعث پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 691 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی کے ساتھ انڈیکس 1274 اور پھر 1692 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 55 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی پی ایس ایکس میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی۔ نئے ہفتے کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح طور پر بحال نظر آرہا ہے، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ لگاتار تاریخ رقم کر رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول