Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی؛ انڈیکس میں  950 پوائنٹس کا اضافہ

Share It:

[ad_1]


کراچی:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے سبب انڈیکس میں  950 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

کاروباری ہفتے  کے تیسرے دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی زبردست رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ابتدائی طور پر 100 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مارکیٹ نے کاروبار کا آغاز کیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 346 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مثبت معاشی توقعات کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس میں 358 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 604 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید بہتری دیکھی گئی اور مجموعی طور پر 950 پوائنٹس کی شاندار تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو حالیہ دنوں میں سرمایہ کاری کے ماحول میں مثبت پیش رفت کا اشارہ ہے۔

مارکیٹ میں حالیہ تیزی کو ماہرین اقتصادی پالیسیوں میں استحکام سے جوڑ رہے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول