Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان انڈر 19 ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے زمبابوے روانہ

Share It:



اسلام آباد:

ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ ہو گئی ہے۔

ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں۔ روانگی سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہوٹل میں ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اسلام آباد سے براستہ دبئی زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے روانہ ہوگی۔

اسکواڈ میں شامل تمام 15 کھلاڑیوں کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ بھی اسی پرواز کے ذریعے سفر کر رہی ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی سیریز کے ساتھ ساتھ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے گی۔

تین ملکی سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 27 دسمبر کو کھیلے گی۔

پی سی بی حکام کے مطابق ٹیم کی روانگی سے قبل کھلاڑی پُرعزم اور پُراعتماد نظر آئے، جبکہ ٹیم انتظامیہ نے دورے کے دوران بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول