Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور ازبکستان کا باہمی تجارت کو 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

Share It:



پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، جس کا مظہر حالیہ دنوں میں ازبک سفارتکار اویبک کامباروف کا ملتان چیمبر آف کامرس کا دورہ ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا اور پاکستان کی ٹیکسٹائل، پولٹری، فوڈ پروسیسنگ اور لیدر انڈسٹریز کے معیار و جدت کو سراہا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایف آئی ایف سی) کی کاوشوں سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

دونوں ممالک کی باہمی تجارت 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران اب تک 320 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ مستقبل میں باہمی تجارت کو 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ازبکستان نے پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس رعایتوں کے ساتھ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تین براہِ راست پروازوں کا آغاز اور بزنس ویزا کی صرف تین دن میں دستیابی جیسے اقدامات تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، بی ٹو بی میٹنگز، تجارتی میلوں اور سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جو کہ خطے میں اقتصادی ترقی اور عالمی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول