Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور ازبکستان کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدہ میں توسیع

Share It:


ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت پاکستان کےبین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان اور ازبکستان کا ترجیحی تجارتی معاہدہ کی توسیع پر اتفاق کیا گیا اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان اگلے دو سال میں دوطرفہ تجارت کو2 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ پاکستان اور ازبکستان کی قیادت نے باہمی معاشی تعاون اور اقتصادی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک – ازبک تجارت میں سہولت کے لیے کسٹمز ہم آہنگی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور ریئل ٹائم ڈیٹا ایکسچینج پر زور دیا گیا۔ ازبکستان کی جانب سے ٹیکسٹائل، لیدر، فارما اور سرجیکل آلات کو مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ترجیحی شعبے قرار دیا گیا۔

روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ، پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ ترجیحی تجارتی معاہدہ توسیع سے پاکستان میں تجارتی حجم بڑھے گا اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔

ایس آئی ایف سی پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع فراہم کرنے میں مسلسل سرگرم عمل ہے





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول