Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ 1-1 سے برابر

Share It:


اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے 1،1 پوائنٹ حاصل کرلیا۔ گروپ کے چار میچز کے بعد پاکستان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد دوہوگئی۔قبل ازیں اسلام آباد میں منعقدہ ہوم میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ کسی گول کے بغیربرابر رہا تھا۔کویت میں منگل کی شب کھیلے جانے والے اپنے اوے میچ میں پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل راونڈ میں رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے اگلے دونوں میچزجیتنا ضروری ہوگے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق  دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث  کویت میں ہونے والا میچ اہمیت اختیارکرگیا تھا،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھرپورانتظامات  کیے تھے۔

گرما گرم ماحول میں ہونے والے میچ میں کھیل کے 5 ویں منٹ ہی میں محبوب حنفی نے گول کرکے افغانستان کو برتری دلوادی۔جارحانہ کھیل کی حکمت عملی اپنانے والی قومی فٹبال ٹیم کے اعتزاز حسین نے پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں گول داغ کرمقابلہ 1-1 کردیا۔

دوسرے ہاف میں  کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ مقررہ وقت تک مقابلہ برابررہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا۔

قبل ازیں اسلام آباد میں گزشتہ جمعرات کومنعقدہ ہوم میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ کسی گول کے بغیربرابررہا تھا۔

اس سے پہلے شام نے پاکستان کو دو اورمیانمار نے ایک گول سے شکست دی تھی۔پاکستان  اب اپنے اوے میچزمیں شام اور میانمارسے مقابلہ کرے گا۔پاکستان اور افغانستان اب تک فٹبال میں 8 مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آچکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول