Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور امارات معیشت اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم

Share It:


ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی یو اے ای کے وزیرِ تجارت سےاہم ملاقات ہوئی۔

رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

فوڈ ایگ 2025 جیسے پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے۔ وزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ فوڈ ایگ 2025 ، 25 تا 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔

رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ بہتر تجارتی تعلقات سے خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کا اقتصادی اعتماد مضبوط ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات پاکستان اور خلیجی ممالک میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول