Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور امریکا کے درمیان روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق اقتصادی تعاون کے ایم یو پر دستخط

Share It:



پاکستان اور امریکہ نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ(ایم او یو)طے پا گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کے ساتھ ہوٹل کی آپریشن، دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور ممکنہ ری ڈیولپمنٹ کے امور پر اشتراک عمل طے پایا ہے اور یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں تعینات خصوصی ایلچی سٹیو ویٹکوف کی نگرانی میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں حکومتوں نے اس شراکت داری کو عملی شکل دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کر دیے ہیں، امریکا کی جانب سے یہ دستاویز جی ایس اے کے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ نے جبکہ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی، تجارتی اور معاشی پہلوؤں کا مشترکہ اور مقررہ مدت میں جائزہ لینے کے لیے ایک منظم فریم ورک قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد شفاف، منضبط اور باہمی مفاد پر مبنی پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مین ہیٹن کے اہم علاقے میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی اسٹریٹجک اہمیت اور نیویارک کے پیچیدہ زوننگ اور بلدیاتی قوانین کے پیش نظر ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے عمل درآمد کے خطرات کم کرنے، ریگولیٹری وضاحت بڑھانے اور ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد نج کاری حکمت عملی کے تحت اس قیمتی اثاثے کی بہترین قدر حاصل کرنا اور پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول