Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور برازیل کے درمیان نے لائیوسٹاک کی صنعت میں تعاون پر اتفاق

Share It:


ڈیری اور لائیو اسٹاک شعبہ میں سرمایہ کاری نئی جہت میں داخل ہوگئی ہے جس کے تحت برازیل کے ساتھ تزویراتی شراکت داری میں تاریخ ساز پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی جامع سفارتی و معاشی حکمتِ عملی کے ثمرات سے پاکستان عالمی اسٹریٹجک شراکت داروں میں شامل ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور برازیلی سفیر کی اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور برازیل نے لائیوسٹاک، ڈیری اور گوشت کی صنعت میں شراکت داری کو نئی وسعت دینے اور تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

گوشت پروسیسنگ، فیڈ لاٹ فَیٹننگ اور ٹریس ایبلٹی سسٹم کی بہتری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر غور کیا گیا۔ ڈیری شعبہ کی جدید کاری کیلئے برازیلی اعلیٰ جینیٹکس اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرانے پر باہمی اتفاق ہوا۔

ماہرین کے تبادلے، تربیتی پروگرامز اور پاکستانی پروفیشنلز کی برازیل میں اعلیٰ سطحی ٹریننگ پر باہمی اتفاق رائے ہوا۔ لائیوسٹاک و ڈیری اصلاحات نہ صرف غذائی تحفظ کو مستحکم کریں گی بلکہ روزگار کے نئے امکانات اور پاکستان کی برآمدات کو بھی نئی قوت بخشیں گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول