Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور قازقستان کے مالیاتی روابط میں اہم پیش رفت

Share It:


پاکستان اور قازقستان کے مالیاتی روابط میں اہم پیش رفت، "میزان بینک” اور قازقستان کے معروف بینک "سینٹر کریڈٹ” کے درمیان "کارسپانڈنٹ بینکاری” تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کا مقصد پاکستان اور قازقستان کے درمیان بڑھتی دوطرفہ تجارت کیلئے مالیاتی سہولت کاری کو مضبوط بنانا ہے، شراکت داری کے تحت ٹریڈ فنانس، بین الاقوامی ادائیگیوں اور کاروباری بینکاری خدمات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

بہتر بینکاری روابط سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کیلئے لین دین آسان اور لاگت میں کمی آئے گی، پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہیں اور پاکستان برادر ملک کو ٹیکسٹائل، چاول اور دیگر مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔

بینکاری تعاون سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کیلئے تیز، محفوظ اور شفاف مالیاتی نظام دستیاب ہوگا، ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں یہ شراکت داری علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری روابط کو نئی جہت دے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول