Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ رولز میں ترامیم پر اظہار تشویش،عدالتی فیسوں میں اضافہ مسترد

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے رولز 2025 میں ترامیم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی فیسوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین محمد یاسین آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتی فیس میں اضافے کی شدید مخالفت اور فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عدالتی فیس میں اضافہ غریب طبقے کے بنیادی حق انصاف پر حملہ ہے اور عدالتی فیس بڑھانے سے پہلے پاکستان بار کونسل کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

پاکستان بار کونسل نے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، جس میں سیاسی جماعتوں اور بار ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک ہوں گے۔

بار کونسل نے جسٹس (ر) ظہور احمد شاہوانی ایڈووکیٹ کے گھر پر سی ٹی ڈی چھاپے کی شدید مذمت کی گئی۔

بغیر سرچ وارنٹ گھر میں داخل ہونا آئین، قانون اور شہری آزادیوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے وکیل میاں عاصم کاکاخیل کے  قتل کی شدید مذمت کی گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول