Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز، پریکٹس اور ٹیسٹ میچ کےلئے سیکیورٹیاور ٹریفک پلان  تیار

Share It:


پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس و کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔   

سی پی او  نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی  فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔

سی پی او  نے کہا کہ روف ٹاپ پر اسنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہی ہیں،  شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاک ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ کرکٹ میچ  کے لئے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 20اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیمیں لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ کرکٹرز آج سے اسلام آباد میں پریکٹس کریں گی۔دو میچز کی سیریز پاکستان کو ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔لاہور میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے 93رنز سے اپنے نام کیا تھا۔

ٹیسٹ سیریز کے دوران شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔کرکٹ لورز اسٹیڈیم کے چار انکلوژرز سے فری میچ دیکھ سکیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول