Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں ساتواں انٹر نیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025، صنعتی شعبہ کی ترقی کا نیا باب

Share It:


ساتواں انٹر نیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان کے صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی نے مؤثر اقدام کیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے سالانہ’انٹر نیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس’ کا آج کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز کیا جارہا ہے۔

نمائش میں2,000 برانڈزاور 55,000 سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع ہے جبکہ نمائش میں 10سے زائد ممالک سے  تقریباََ850 بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

چار روزہ نمائش کا تھیم ‘ ٹیکنالوجی ایٹ دی ہارٹ آف بیوٹی اینڈ کنزیومر انویویشن’ ہے۔ نمائش میں انٹرایکٹو ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز  بھی شامل، جہاں ماہرین اور کاروباری حضرات تبادلہ خیال کریں گے۔

علاوہ ازیں صارفین، ریٹیلرز، امپورٹرز اور انویسٹرز ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول