Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت نے نئی تاریخ رقم کردی

Share It:



کراچی:

پاکستان میں فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت کے حجم نے نئی تاریخ رقم کردی۔

نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت پہلی بار 13 لاکھ 56 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، اس طرح سے ملک بھر میں یوریا کی سالانہ بنیادوں فروخت میں 37 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 میں یوریا کی فروخت میں 4 فیصد کمی بھی واقع ہوئی لیکن  دسمبر 2025 میں فاسفورس کھاد ڈی اے پی کی فروخت کا حجم 8لاکھ ٹن رہا۔

 اعدادوشمار کے مطابق ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 67 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے دسمبر 2025 کے دوران فی بیگ یوریا کی قیمت پر 400 روپے فی تک کی رعایت کو برقرار رکھا گیا۔

اسی طرح فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی اپنے تیار کردہ کھاد کی فی بوری پر 150روپے سے 200 روپے کی رعایت فراہم کی، دسمبر 2025 کے اختتام پر ملکی سطح پر یوریا کے دستیاب ذخائر گھٹ کر 3 لاکھ 15ہزار ٹن رہ گئے ہیں۔

دسمبر 2025 میں ڈی اے پی کا اختتامی ذخیرہ 2 لاکھ 19ہزار ٹن رہا، زرعی طلب میں اضافے، ربیع سیزن کی بڑھتی ہوئی کاشتکاری کی سرگرمیاں فرٹیلائزر ڈیمانڈ میں بے پناہ اضافہ کرگئی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول