Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں پہلی مرتبہ خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ کی کامیاب پیوند کاری

Share It:


پاکستان میں بصارت کی بحالی کا تاریخی سنگِ میل رکھ دیا گیا ہے جس میں پہلی مرتبہ مقامی خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ماہر سرجنز نے پاکستان میں پہلی بار مقامی خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوفتھامولوجی (اے ایف آئی او) نے فوجی آپریشن میں بینائی سے محروم ہونے والے دو سپاہیوں کی بصارت بحال کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا ہے۔

میجر جنرل (ر) سید ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ کی وصیت پر کورنیہ اے ایف آئی او کو عطیہ کیا گیا۔ 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی گئی

دونوں سپاہی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اپنی بصارت سے محروم ہوئے تھے۔

اس تاریخی موقع پر مرحومہ کی بیٹی زہر ا مہدی نے والدہ کی قربانی پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ اے ایف آئی او کے ماہرسرجنز کا پیشہ ورانہ کردار قابل تحسین ہے۔ سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ والدہ کی آنکھیں دو بہادر فوجیوں کو عطیہ کی گئیں۔

زہرامہدی نے کہا کہ والدہ کے عطیہ کردہ قارنیہ سے سپاہیوں کی زندگی میں روشنی لوٹ آئی جو کہ صدقۂ جاریہ ہے۔ اے ایف آئی او کی جدید سرجری سے بصارت کی بحالی کا تاریخی کارنامہ قابلِ تحسین ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول