Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان نیوی نے چین کے تعاون سے سمندر کی تہہ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں

Share It:

پاکستان نیوی نے چین کے تعاون سے سمندر کی تہہ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ اس پیش رفت کا انکشاف ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے چین کے اشتراک سے جدید سروے کیا، جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزا نکلے۔ یہ دریافت صرف نیوی کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی خودکفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اگر ان وسائل کو درست حکمتِ عملی کے ساتھ بروئے کار لایا گیا تو نہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ معیشت کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اب محض دریافت پر خوش ہونے کے بجائے سیاسی، انتظامی اور تکنیکی سطح پر فوری اور مؤثر فیصلے کرنا ضروری ہیں تاکہ یہ ذخائر حقیقی ترقی کا ذریعہ بن سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول