Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔

ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا خطے میں ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر حب بننا آئی ٹی کے شعبے کی شاندار کامیابی ہے۔

پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی ‘اینڈرائیڈ’ اور ‘آئی او ایس’ پلیٹ فارمز پر عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جو پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپرز کی عالمی پذیرائی کا ایک ثبوت ہے۔

سال 2024 میں پاکستانی ڈویلپرز کی جانب سے 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز کا اجراء کیا گیا، پاکستان نے فلپائن، انڈونیشیا، میکسیکو اور مصر جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر میں نیا عالمی مقام حاصل کیا۔

پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی عالمی مقبولیت کی بدولت غیر ملکی  سرمایہ کاروں کا  اعتماد بحال ہوا ہے، ایس آئی ایف سی کی پالیسیز پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کو تیز رفتار بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول