Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی وزیراعظم اور حکومتی برآمدات دوست پالیسیوں پر بھرپور ستائش

Share It:



پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی برآمدات دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی سی نے وزیراعظم کی جانب سے ٹاپ ایکسپورٹرز کو اعزاز دینے کے اقدام کو برآمدی شعبے پر اعتماد کا واضح اظہار قرار دیا۔ کونسل کے مطابق یہ اقدام حکومت کی برآمدات بڑھانے اور صنعت کو سہارا دینے کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔

چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل کونسل فواد انور نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ایکسپورٹس کو مارکیٹ بیسڈ سپورٹ فراہم کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں برآمدی صنعت کے لیے مالی دباؤ کم کرنے کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

فواد انور نے ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی میں کمی کو حکومت اور اسٹیٹ بینک کے درمیان بہترین پالیسی ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے صنعتی بجلی ٹیرف میں کراس سبسڈی کے خاتمے پر بھی وزیراعظم اور حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیئرمین پی ٹی سی نے وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں برآمدی شعبے کو عملی سہولت کاری فراہم کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یہ پالیسیاں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گی۔

انہوں نے بھارت اور یورپی یونین کے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ خوف کے بجائے پاکستان کو اپنی مسابقتی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے حکومت کے ساتھ مل کر پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ میں اضافے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول