Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کا دو ارب 75 کروڑ ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

Share It:



حکومت پاکستان نے آئندہ 3 سال میں دو ارب 75 کروڑ ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں رواں ماہ کے آخر یا فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاری ہے جس کے لیے حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پانڈا بانڈز کی مالیت بتدریج ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے اور چین کی مارکیٹ کے علاوہ عالمی کیپٹل مارکیٹ سے بھی رجوع کیا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اگلے مالی سال تک بانڈز کا حجم بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک جانے کا امکان ہے اور مالی سال 28-2027 میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزید 1.5 ارب ڈالر بانڈز کے اجرا کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی بانڈز کے اجرا سے بیرونی کمرشل فنانسنگ میں بہتری آئے گی، اس سے آنے والے برسوں میں فنانسگ گیپ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید بتایا گیا کہ عالمی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے، میکرو اکنامک صورت حال میں مزید بہتری سے بیرونی فنانسنگ میں مدد ملےگی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول