Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کا دورہ آسان نہیں تھا، جیتنے سے اعتماد ملا ہے، ربادا

Share It:


جنوبی افریقی ٹیم کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پاکستان کے خلاف جیتنے سے اعتماد ملا ہے۔

راولپنڈی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کگیسو ربادا نے کہا کہ پاکستان کا دورہ آسان نہیں تھا، پاکستان کے اسپنرز کو کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔

کگیسو ربادا نے کہا کہ برصغیر میں ٹیسٹ میچ جیتنا بڑی بات ہوتی ہے۔ یہاں ٹاس بہت اہم ہوتا ہے۔ برصغیر کا کراؤڈ بھی ہمیشہ پرجوش ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیسٹ میچز میں پچز اچھی تیار کی گئی تھیں، راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر بولنگ کا زیادہ مزہ آیا۔ ٹیم کی جیت سب سےزیادہ اہم ہوتی ہے۔

ربادا کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مبنی ہے۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جارحانہ کرکٹ ہی کھیلنے کا پلان تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنامیرے لیے خصوصی طور پر اسپیشل تھا۔ جنوبی افریقا نے پاکستان کا دورہ بہترین اسپنرز کےساتھ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول