Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کے صنعتی شعبے میں سرمایہ اور صنعت کاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ

Share It:


ایس آئی ایف سی کی دانشمندانہ معاشی اصلاحات کے خوش آئند ثمرات سامنے آرہے ہیں۔

پاکستان کی مستحکم معاشی بنیادیں اور صنعتی پیش رفت، قومی خوشحالی اور سرمایہ کاری کے روشن افق کی نوید ہیں۔ صنعتی پیداوار میں اضافہ قیمتی زرمبادلہ، وسیع روزگار اور معاشی خودمختاری کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعتوں میں مسلسل دوسرے ماہ نمایاں اور حوصلہ افزا ریکارڈ میں بہتری آئی ہے۔ اکتوبر میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی 8.3 فیصد سال بہ سال شرحِ نمو کے ساتھ صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی ہے۔

جولائی تا اکتوبر 2025 کےدوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 5.02 فیصد مستحکم اضافہ ہوا جبکہ آٹوموبیل سیکٹر میں 78.89 فیصد سے زائد غیر معمولی شرحِ نمو، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے اعتماد میں نمایاں بحالی دیکھی گئی۔

برآمدی طلب میں نمایاں اضافے کے باعث اکتوبر کے دوران گارمنٹس کی پیداوار 10.99 فیصد کی سطح تک پہنچ گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 12.25 فیصد اضافہ، ڈیزل، جیٹ فیول اور ایل پی جی کی پیداوار میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول