Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی درست قرار

Share It:


وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوباٸی رابطہ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جلد الیکشن کروانے کی ہدایت کردی۔

شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس کے حکام نے بتایا کہ سابق نگراں وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی قانونی طور پر درست ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ایچ ایف جنرل کونسل نے طارق بگٹی پر اعتماد ظاہر کیا ہے، طارق بگٹی کی ذمہ داری الیکشن کروانا تھا۔

صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا کہ پی ایچ ایف ایک خود مختار باڈی ہے،کانگرنس نے مجھے اعتماد کا ووٹ دیا لیکن شہلا رضانے بھی الگ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدر حسین نے ہاکی فیڈریشن کا ریکارڈ چوری کیا، کراچی ہاکی اسٹیڈیم پر قبضے کی  کوشش کی، ہاکی فیڈریشن نے حیدر حسین پر تاحیات پابندی عاٸد کر رکھی ہے۔

وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ محی الدین وانی نے کہا کہ ہمیں اس تنازعہ کو ختم کرنا ہے، آپ جلد سے جلد انتخابات کرواکے اپنی جان چھڑواٸیں۔

قاٸمہ کمیٹی نے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جلد الیکشن کروانے کی ہدایت کی جس پر طارق بگٹی نے دو ماہ میں ہاکی فیڈریشن الیکشن کروانے کی یقین دہانی کروادی۔

اجلاس میں ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے طارق بگٹی کو  فیڈریشن کا الیکشن اور آڈٹ کروانے کی ذمہ داری لگاٸی تھی۔ طارق بگٹی سے پوچھا جائےکہ ان کے ذمہ جو کام تھا اس پر کتنا عمل ہوا۔ ہاکی فیڈریشن نے کانگرنس، ایسوسی ایشنز، کلبوں کا ڈیٹا نہیں دیا۔

ایف آٸی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہاکی فیڈریشن کے آڈث اعتراضات اور بے ضابطگیوں کا جاٸزہ لے رہے ہیں، ہم نے ہاکی فیڈریشن سے ریکارڈ طب کیا ہے۔

قاٸمہ کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کو پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ایف آٸی اے کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول