Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی فری لانسرز کی بڑی کامیابی، اہم سنگِ میل عبور کرنے کو تیار

Share It:



رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی فری لانسرز ایک ارب ڈالر کے برآمدی کلب کا حصہ بن جائیں گے۔

پاکستان فری لانسز ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین ابراہیم امین کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 70کروڑ ڈالر کمائے تھے جبکہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں فری لانسنگ کی آمدنی 55 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فری لانسرز کو بیرون ملک سے ترسیلات منگوانے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ 10 سال سے ایک ہی غیر ملکی مالیاتی ادارہ فری لانسرز کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ایک ہی غیر ملکی مالیاتی ادارہ ہونے کی وجہ سے فری لانسرز کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن نے تجویز دی ہے کہ حکومت، اسٹیٹ بینک اور مالیاتی اداروں کو بیرون ملک سے رقوم منتقلی کے لیے نئے شراکت دار کی تلاش کرنا ہوگی۔ حکومت کو چاہیے جس طرح وہ سرفہرست برآمد کنندگان کی اہمیت کو سراہتی ہے اسی طرح فری لانسرز کو بھی سراہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کو ترقی دینے کے لیے انہیں جدید غیر ملکی ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شعبوں کی برآمد کنندگان کی طرز پر فری لانسرز کو بھی بیرون ملک کانفرنسز اور نمائشوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ فری لانسرز کو اپنی خدمات بہتر طور پر فروخت کرنے کے حوالے سے تربیت فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔ فری لانسرز کو اپ گریڈ کر کے انہیں کمپنی تشکیل دینے کی جانب راغب کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول